پونے، 27 جنوری (یو این آئی) جاپان نے جمعرات کو یہاں شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں جنوبی کوریا کے ساتھ 1-1 سے ڈرا میں خواتین ایشیا کپ انڈیا 2022 کے گروپ سی میں پہلا مقام حاصل کیا۔
جاپان نے پہلے ہی منٹ میں فارورڈ ریکو یوکی کے گول کی مدد سے برتری حاصل کی تھی اور اسے میچ کے آخر وقت تک برقرار رکھتے ہوئے تیسری جیت کی
طرف گامزن تھا لیکن سون ہوایون کی جگہ پر 82 ویں منٹ پر میدان پر آئیں متبادل سیوزی یون نے 85 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اسے پوائنٹ دینے پر مجبور کردیا۔
گروپ سی میں، دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیتے اور ایک ایک ڈرا کے ساتھ سات سات پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہیں لیکن بہتر گول فرق کی وجہ سے جاپان اس گروپ میں سرفہرست بن کر ابھرا۔