کراچی، 11 نومبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اشارہ دیا ہے کہ پی سی بی مستقبل قریب میں ویمنز پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کی شروعات کر سکتا ہے۔
اگرچہ انہوں نے ابھی تک اس کے
لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان خواتین کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے والا پہلا ایشیائی ملک بن جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے انڈر 19 کے نوجوانوں کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔