ممبئی ، یکم مارچ (ایجنسی) ہندستانی خاتون ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے کہا ہے کہ عالمی چمپئن انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دینے سے ان کی ٹیم کا اعتماد اور جوش و خروش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان حال میں ہوئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پہلے دو میچ ہندستان نے جیتے تھے جبکہ جمعرات کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ہندستان کو دو وکٹ سے شکست دی تھی۔ متالی کی کپتانی میں ہندستان نے اس سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ میں سیریز جیتی تھی۔