نئی دہلی، 09 جنوری (یو این آئی) ہیرو انڈیا خاتون فٹ بال لیگ 24 جنوری سے بنگلور کے بنگلور فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہو گی جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے جس میں زونل کوالیفائر سے
گزرنے کے بعد 12 ٹیموں کو آخری راؤنڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
منی پور، گجرات، مہاراشٹر، گوا، تمل ناڈو، اڑیسہ، مغربی بنگال، پنجاب، کرناٹک اور ریسٹ آف انڈیا زون کی ٹیمیں خطاب کے لئے اپنا چیلنج پیش کریں گی۔