ٹورنگا، 3 مارچ (یو این آئی) خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 4 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے جہاں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ مقابلہ
پہلے 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے 15 دسمبر 2020 کو اعلان کیا تھا کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 04 مارچ سے 03 اپریل تک کھیلا جائے گا۔