حیدرآباد، 29/ دسمبر(یواین آئی) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں اہم رول اداکرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کی ٹیم کے کارگذار کپتان اجنکیا رہانے،سابق سرکرہ بلے باز سنیل
گواسکر اور دیگرنے بھرپور ستائش کی ہے۔
رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹسٹ میچ میں سراج نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔