میلبورن، 31 جنوری (یو این آئی) دنیا کے پانچویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے اتوار کو یہاں سیکنڈ سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز کا خطاب جیتنے کے بعد کہا کہ یہ میچ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی واپسی تھی نڈال نے
کہا، "اگر آپ ہر ممکن کوشش کریں اور سب کچھ داؤ پر لگا دیں تو آپ کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ میرے ٹینس کیریئر کی سب سے بڑی واپسی ہے۔
بلاشبہ آخر میں جیت ہی تاریخ کے اوراق میں درج ہوتی ہے، لیکن آپ جس طرح سے میچ جیتتے ہیں، خاص طور پر ذاتی جذبات کے لحاظ سے، وہ مختلف ہے۔