لندن، 9 جولائی (ایجنسی) سابق نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز پر گرینڈ سلیم ومبلڈن سے پہلے آل انگلینڈ کلب کے کورٹ کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں 10 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تیئس بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا پر ومبلڈن سے پہلے آل انگلینڈ میں مشق کے دوران کورٹ کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں یہ جرمانہ لگایا گیا
ہے۔
اس درمیان اٹلی کے Fabio Fognini پر بھی 3 ہزار ڈالر کا جرمانہ لگایا گیا ہے- انہو ںنے کہا تھا کہ تیسرے دور میں ہار جھیلنے کے دوران وہ امید کررہے تھے کہ ومبلڈن پر کوئی بم گرجائے، آسٹریلیا کے کھلاڑی نک کارگویوس پر پہلے دور کے لیے 3 ہزار اور دوسرے دور کے لیے 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ لگایا گیا ہے- یہ دونوں جرمانے ان پر کھیل احساس نہ دیکھانےکے لیے لگائے گئے ہیں-