کرائسٹ چرچ ، 05 جنوری (یواین آئی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ورلڈ نمبرون بلے باز کین ولیمسن (238) کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس (157) کی سنچری اننگز اور لوئر آرڈر بلے باز ڈیرل مچل (102 ناٹ آؤٹ) کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن منگل کو پہلی اننگ میں
چھ وکٹوں پر 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کردیا اور 362 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی ٹیم دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر آٹھ رنز بناچکی ہے اور اس وقت وہ 354 رنز سے پیچھے ہے۔
عابد علی سات اور محمد عباس ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔