ممبئی، 25 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نہ کچھ مشکلات لے کر آتا ہے لیکن اس بار اس سیزن میں بڑاالٹ پھیردیکھنے کو ملا ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان
کین ولیمسن اور ممبئی انڈینس کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے لیے یہ آئی پی ایل توقعات پر پورا نہیں اترا۔
ولیمسن اس سیزن میں محض 19 کی اوسط اور 93.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے 216 رن ہی بنا سکے۔