آکلینڈ، 20 جولائی (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آج سے خواتین کا فٹبال ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے، امریکی ٹیم گزشتہ دوور لڈ کپ جیت چکی ہے، اور تیسری بار کپ جیتنے کے لیے پر عزم دکھائی دے رہی ہے۔
خواتین فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 1991 میں ہوا تھا، تب سے اب تک 8 ورلڈ کپ
کھیلے جاچکے ہیں، اور ان میں سے 4 امریکی ٹیم نے جیتی ہیں، پچھلی بار فرانس میں امریکانے ایک بھی گیم بارے بغیر ٹرافی اپنے نام کی تھی، اور 7 میچوں میں اس کے خلاف صرف 3 گول ہی کیے جاسکے تھے۔
امریکی ٹیم نے 2019 میں تھائی لینڈ کے خلاف 13-0 سے جیت کر سب سے بڑے مارجن کاریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔