نئی دہلی، 17 جولائی (ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عالمی کپ سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہو جانے کے باوجود چیف کوچ روی شاستری کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی امید
ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) شاستری کو ٹیم انڈیا کے چیف کوچ کے عہدے پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ شاستری کی مدت کار آئی سی سی ورلڈ کپ تک ہی تھی۔