ابوظبی ، 09 نومبر (یو این آئی)کوالیفائر 2 میں سن رائزرس حیدرآباد کو 17 رنز سے شکست دے کرآئی پی ایل کے فائنل میں داخلے کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس ایئر نے کہا ہے کہ فائنل میں ممبئی انڈینز کے خلاف بھی ان کی ٹیم بغیر کسی تناؤ اور بغیر کسی خوف کے کھیلے گی۔
انڈین پریمیر لیگ
(آئی پی ایل 2020 )کے دوسرے کوالیفائر میچ میں سن رائزرس حیدر آباد پر 17 رنز سے جیت پر خوش دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس ایئر نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے یہ ایک بہت بڑی بات ہے اور ان کے لئے یہ ابھی تک کی سب سے بڑی خوشی ہے۔
اس لیگ کے 13 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دہلی کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔