لاہور، 14 ستمبر (یو این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے ہندستانی منصب سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت کی درخواست سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی کرکٹ سیریز پر ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اب بات نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں احسان مانی
نے کہا کہ باہمی کرکٹ سیریز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔
احسان مانی نے کہاکہ ہندستان کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہندستانی بورڈ کے صدر سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جانے کی درخواست نہیں کروں گا۔