کینبرا ، 23 نومبر (یواین آئی) آسٹریلیائی ٹیم کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ 19۔
2018میں ٹیسٹ سیریز کی شکست کا سبق لیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی نے اس بار ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زبانی جنگ میں نہیں الجھیں گے اور جذبات کو قابو میں
رکھیں گے۔
گذشتہ سال ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین گزشتہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کافی کھلاڑیوں کے مابین زبانی جنگ دیکھنے کو ملی تھی جس میں آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے مابین کافی جھڑپیں بھی ہوئی تھی۔