ہیملٹن، 15 مارچ (یو این آئی) 2017 اور 2022 ورلڈ کپ کے درمیان 28 سے کم کااوسط، لیکن ورلڈ کپ کی 18 اننگز میں 53 کی اوسط سے پتہ چلتا ہے کہ ہرمن پریت کور ایک بڑے اسٹیج کی کھلاڑی ہیں۔
ہرمن پریت کور نیوزی لینڈ
میں جاری ورلڈ کپ سے قبل دباؤ میں تھیں کیونکہ 2017 ورلڈ کپ کے بعد سے وہ رنز کی قحط سالی سے جوجھ رہی تھیں۔
وہ 2017 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 171 رنز کی اننگ کے دم پرہی اب تک ٹیم میں ٹکی ہوئی ہیں۔