کنگسٹن اوول، 23 فروری (ایجنسی ) شیمرن ہٹمائر کی ناٹ آؤٹ 104 رنز کی سنچری اور شیلڈن كونٹریل کے 46 رنز پر 5 وکٹ کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1 -1 سے برابر کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے
جمعہ کو کھیلے گئے اس میچ میں ہٹمائر کے 83 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنے ناٹ آؤٹ 104 رنز اور سلامی بلے باز کرس گیل کی 63 گیندوں میں چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 50 رنز کی نصف سنچری اننگز کی بدولت 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 289 رنز بنائے، لیکن ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم 47.4 اوور میں 263 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ہٹمائر کو ان شاندار ناٹ آؤٹ سنچری کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔