the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن/8اگست(ایجنسی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما ملک کی سب سے مقبول جوڑی ہیں ، لیکن انگلینڈ کے دورہ پر گئی ٹیم کے ساتھ لندن میں واقع ہندستانی ہائی کمیشن میں قومی ٹیم کی سرکاری تصویر میں انوشکا کی موجودگی نے کئی لوگوں کو ناراض کر دیا ہے۔ہندستانی کرکٹ ٹیم وراٹ کی قیادت میں فی الحال انگلینڈ دورہ پر ہے ، جہاں منگل کو قومی ٹیم کی لندن میں واقع ہندستانی ہائی کمیشن نے میزبانی کی۔ یہاں کپتان وراٹ کی اہلیہ انوشکا بھی موجود تھیں جس بات نے قومی ٹیم کے مداحوں کو ناراض کیا وہ انوشکا کی ہندستانی ٹیم کی سرکاری فوٹو میں موجودگی پر ہے۔

ہائی کمیشن میں ہندستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچ روی شاستری نے حکام کے ساتھ فوٹو کھنچوائی۔ اس تصویر میں تمام کھلاڑیوں نے سرکاری ڈریس کوڈ پر بھی عمل کیا۔ اس تصویر میں کسی دیگر کھلاڑی کی اہلیہ یا گرل فرینڈ بھی نہیں ہے لیکن سب سے آگے کپتان وراٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا موجود ہیں۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے ۔ سوشل سائٹ پر لوگوں نے انوشکا کی ہندستانی ٹیم کی سرکاری تصویر میں موجودگی کی یہ کہہ کر تنقید کی ہے کہ انہیں وراٹ کی بیوی ہونے کی وجہ سے خصوصی رعایت دی گئی ہے جو کہ غلط ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.