نئی دہلی،23دسمبر (یواین آئی) ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم کے کارگزار کپتان اجنکیا رہانے پر ٹیم کا سارا
دارومدار ہوگا۔
ٹیم کے مستقل کپتان وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی میں رہانے ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔
وراٹ جنوری میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے ایڈیلیڈ ٹسٹ کے بعد منگل کے روز وطن لوٹ گئے تھے۔