دبئی، 8 جون (یو این آئی) انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ناٹ آوٹ 115 رن بنانے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ
رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
وہ اسٹیو اسمتھ (فی الحال نمبر 3 پر) اور کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔