گولڈ کوسٹ/9اپریل(ایجنسی) اسٹار نشانے باز جیتو رائے نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کے روز مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا جبکہ خواتین 10 میٹر ایئر رائفل میں میہولی گھوش اور اپوروی چندیلا نے بھی پوڈیم پر جگہ بنائی۔
text-align: start;">آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تمغوں کی جھڑی لگادی۔
یہاں بیل مونٹ شوٹنگ سینٹر میں عالمی چمپئن اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے جیتو نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سب سے زیادہ 235.1 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کرکے سونے کے تمغے پر قبضہ کیا۔