لاہور ، 11 اپریل (یو این آئی) چنل ہنری (ناٹ آوٹ 46)، اسٹیفنی ٹیلر (46) اور جانڑا جیمز (36) کی شاندار بلے بازی کے بعد ہیلی میتھیوز ( چار وکٹ)، کر شمار ایک اور عالیہ ایلینے (دو۔ دو وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو آئی سی
سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے پانچویں میچ میں آئر لینڈ کو چھ رنز سے شکست دے دی۔
بارش کے باعث میچ کو 33-33 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے 181 رنز کے تعاقب میں آئر لینڈ کی بیٹنگ ویسٹ انڈیز کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکی۔