سینٹ لوسیا، 10 جولائی (یو این آئی) آندرے رسیل (51) کی طوفانی نصف سنچری کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عبید مَیککائے (26 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی-20
مقابلے میں ہفتے کے روز 18 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 145 رن بنائے۔
رسیل نے 28 گیندوں پر 51 رن میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔