ماؤنٹ مونگانوئی، 18 مارچ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز نے آف اسپنر ہیلی میتھیوز (15 رن پر 4 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت خواتین ورلڈ کپ کے کم اسکور والے میچ میں بنگلہ دیش کو چار رن سے شکست دے دی۔
ویسٹ
انڈیز نے 50 اوورز میں نو وکٹ پر 140 رنز بنائے جس میں شامن کیمبل نے 107 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 53 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم سخت جدوجہد کے باوجود 49.3 اوورز میں 136 رن پر ڈھیر ہو گئی۔