بارباڈوس، 25 اپریل (ایجنسی)ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر Andre Russell آندرے رسل کو ویسٹ انڈیز کی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیرون پولارڈ اور مارلن سیموئلس جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو برطانیہ کا ٹکٹ نہیں ملا ہے۔
رسل نے سال 2015 کے بعد سے ویسٹ
انڈیز کے لیے صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، لیکن وہ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لئے اپنی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
وہیں دو سال پہلے اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے فاسٹ بولر شینن گیبریل کی بھی عالمی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔