جمیکا ، 16 جولائی (ایجنسی) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ میں ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی ٹیم کو دستیاب ر ہوں گا البتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ گیل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں گے
لیکن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اگست میں ہندستان کے خلاف منعقد ہونے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔
واضح رہے کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کرےگی۔