گولڈ کوسٹ/7اپریل (ایجنسی) ویٹ لفٹرستیش کمار شوالنگم نے ویٹ لفٹنگ میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کو 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہفتہ کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا۔
ستیش نے 77 کلو گرام زمرہ میں مجموعی طورپر 317 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ ستیش
نے146ا سنیچ145 میں 144 کلو گرام اور 146كلن اینڈ جرک145 میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔ ان کا مجموعی وزن 317 کلو تھا۔
ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ تیسرا طلائی تمغہ اور کل پانچواں تمغہ ہے۔ ہندوستان کو یہ تمام پانچ تمغے ویٹ لفٹروں نے دلائے۔ اس سے پہلے ميرابائی چانو اور سجيتا چانو نے طلائی تمغے جیتے تھے۔