کیپ ٹاؤن، 24 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان لوکیش راہل نے جنوبی افریقہ سے تیسرے ون ڈے چار رنز سے ہارنے اور سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ ہونے کے بعد کہا کہ دیپک چاہر نے ہمیں ایک موقع دیا تھا کہ ہم میچ جیت سکتے تھے ہم اس سے سیکھیں گے کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے بہت سی غلطیاں کیں، ہماری شاٹ سلیکشن غلط تھی جسے سب نے
دیکھا ہم نے حصوں میں ٹھیک کھیلا لیکن زیادہ دیر تک نہیں اسی لیے سیریز کا نتیجہ یہ ہے۔
جہاں تک ٹیسٹ میں کپتانی کا تعلق ہے تو میں کافی عرصے سے ٹیم کا حصہ ہوں، میچ کو سمجھ کر آگے بڑھانا میں جانتا ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ آنے والا وقت ورلڈ کپ کا ہے، اس لیے امید ہے کہ ہم وائٹ بال کرکٹ میں بہتر طور پر ابھریں گے۔