نئی دہلی، 7 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہر من پریت نے دعویٰ کیا کہ ٹیم 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح تیار ہے اور ایک
یونٹ
کے طور پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
بین الا قوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے بدھ کے روز پیرس اولمپک ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی منتظر شیڈول کی نقاب کشائی کی۔