دہلی،24 جون(ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور گھریلو کرکٹ کے بڑے کھلاڑی وسیم جعفر کو آئندہ گھریلو سیزن کے لیے اتراکھنڈ کا ہیڈ کوچ مقرر
کیا گیا ہے- جعفر نے میڈیا سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکا معاہدہ ایک سال کا ہے- تقریبا دو دہائی تک کرکٹ کھیلنے کے بعد جعفر نے اس سال مارچ میں ریٹائرمنٹ لیا تھا-