آسٹریلیا/28مارچ(ایجنسی) کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے) نے بال ٹیمپنرگ میں قصوروار پائے گئے اپنے بلے بازوں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر بدھ کو 12 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی بورڈ نے اس معاملہ کی جانچ کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا( سی اے) نے اسمتھ اور وارنر پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی ہے جبکہ میدان پر بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے 25 سالہ نوجوان کھلاڑی کیمرن بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ادھر ان دونوں کھلاڑیوں کو آئی ایل سے بھی باہر کردیا گیا ہے ۔ وہ آئی پی ایل کے گیارہویں سیزن میں نہیں کھیلیں گے ۔
آسٹریلیائی ٹیم فی الحال جنوبی
افریقہ کے دورے پر ہے اور کیپ ٹاؤن میں ہوئے تیسرے ٹسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا یہ معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد قصوروار پائے گئے اسمتھ اور وارنر کو کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ہی ٹیم کی کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسمتھ، وارنر، اور بین کرافٹ تینوں ہی کھلاڑیوں پر ایک ایک ٹسٹ کا بین لگایا تھا اور یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی چوتھے ٹسٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے تھے۔ لیکن آسٹریلیائی بورڈ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کے خلاف علیحدہ جانچ کرانے کے بعد سخت فیصلہ لیا ہے۔ بورڈ نے ان تینوں کھلاڑیوں کو فوراً وطن واپس آنے کے لئے بھی کہا ہے۔