میلبورن، 23 دسمبر (یواین آئی ) آسٹریلیا کے سلامی لے باز ڈیوڈ وارنر اور تیزگیندباز سین ایبوٹ ہندوستان کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ مقابلے سے چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے وارنر کو ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کمر میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ محدود اووروں کی سیریز اور پہلے ٹسٹ سے باہر رہے تھے جبکہ سین ایبوٹ کو ہندوستان اے کے
خلاف پریکٹس میچ کے دوران پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وارنر اور ایباٹ نے بایوسیفٹی پروٹوکال (بایوببل ) کے باہر وقت گزارا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کا پروٹوکال باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے دونوں کو ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
دونوں کھلاڑی سڈنی سے میلبورن کا سفر کریں گے۔