احمدآباد، 25 فروری (یواین آئی) ہندوستان نے انگلینڈ کو چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 112 رن پر سمیٹ کر شاندار شروعات کی جس میں ہندوستانی اسپر گیندباز اکشر پٹیل کا کافی اہم رول رہا جنہوں نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں اور وہ اپنی اس
کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہندوستان کے نوجوان اسپنر اکشرپٹیل چھ وکٹ حاصل کرکے انگلینڈ کی اننگز کو 112 پر سمیٹ دیا۔
اکشر اپنی کارکردگی سے خوش ہیں اور انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف وکٹ ٹو وکٹ گیندبازی کرنا تھا ۔