ممبئی، 30 نومبر (یواین آئی) ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں ملی مسلسل شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو نشانہ بناتے ہوئے تیزگیندباز جسپریت بمراہ کا صحیح طریقہ سے
استعمال نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔
بمراہ نےاتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے میچ میں اپنے پہلے اسپیل میں دوسرا اور چوتھا اوور کرتے ہوئے محض سات رن دیئے تھے۔
اس کے بعد پاورپلے میں ان سے صرف ایک اوور کروایا گیا۔