ملبورن، 16 نومبر (یواین آئی) آسٹریلیا کے نائب کپتان پیٹ کمنس نے کہا ہے کہ ہندوستان آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی پہلے ٹسٹ کےبعد غیرموجودگی سے سیریز کے نتائج پر کوئی ٰخاص فرق نہیں پڑ گا ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پیٹرنیٹی چھٹی کےلئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے اپیل کی تھی جس کی
انہیں منظوری مل گئی ہے۔
ایسے میں وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے بعد اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے۔
کمنس نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’اگر ایمانداری سے کہوں تو بیشک انہیں یاد کیا جائے گا لیکن ہندوستانی ٹیم ہمیشہ ایک نائب بلےباز ڈھونڈ لیتی ہے اور کیا پتہ وراٹ کی غیر موجودگی کسی نئے کھلاڑی کے لئے موقع بن جائے۔