ایڈیلیڈ، 16دسمبر (یو این آئی) ہندستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہاہے کہ ٹیم اندیا کے باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی سے آسٹریلیا ئی ٹیم کو راحت ملے گی۔
وراٹ کوہلی
ہندستان اور آسٹریلیا کے مابین 17دسمبر سے شروع ہورہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی مدنظر واپس آئیں گے۔
وراٹ نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے 12ٹیسٹ میچوں میں 6سنچری بنائی ہیں۔