نئی دہلی ، 03 فروری (یواین آئی )ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پانچ فروری سے شروع ہورہی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں چار میچوں میں کپتانی کرنے کے ساتھ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے سب سے زیادہ 60 میچوں میں کپتانی کرنے کے ہندوستانی ریکارڈ کی
برابری کرلیں گے۔
وراٹ نے ا ب تک 56 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے جن میں سے انہوں نے 33 میں جیت حاصل کی اور 13 میں شکست جبکہ 10 ڈرا کھیلے ہیں۔
اس سیریز کے دوران وراٹ آسٹریلیا کے اسٹیو وا (کپتانی میں 57 ٹسٹ ) اور انگلینڈ کے ایلسٹر کک (59) کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔