نئی دہلی 17 نومبر(یواین آئی)یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بارہ سال سے زیادہ کا عرصہ گزار چکے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف تین میجوں کی یک روزہ سیریز میں سب سے تیز 12 ہزار رن بناکر کرکٹ لیجنڈ سچن تیندولکرکا ریکارڈ سکتے ہیں وراٹ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف 27 نومبر سے
شروع ہونے والا دورہ کئی لحاظ سے نجی طور پر اہم ثابت ہونے جارہا ہے۔
ہندوستان کے اس دورے میں تین ون ڈے، تین ٹی-20 اور چارٹیسٹ کھیلنے ہیں۔
حالانکہ وراٹ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل کر وطن واپس لوٹ آئیں گے کیونکہ ان کی اہلیہ انشکا شرما جنوری کے آغاز میں ان کی پہلی اولاد کو جنم دینے والی ہیں۔