دبئی، 10 دسمبر (یواین آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی طرف سے جمعرات کو جاری تازہ زیک روزہ بلے بازی کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی چوٹی کے مقام پر برقرار ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا لمبی چھلانگ کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ50 میں پہنچ گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا
کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے والے ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھی نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں اور پاکستان کے کھلاڑی بابراعظم سے پانچ پوائنٹ آگے ہیں جو ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔
وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا جس کی بدولت وہ حال ہی میں جاری کی گئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی 697 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔