نئی دہلی ، 17 ستمبر (یو این آئی) آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کوچ رے جیننگز نے کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نااہل کھلاڑیوں کو متعدد بار ٹیم
میں جگہ دیتے تھے۔
جیننگز نے کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں ٹیم کا کوچ تھا ، ان دنوں ٹیم میں 20-25 کھلاڑی موجود تھے۔
بطور کوچ میری ذمہ داری ہر ایک کی دیکھ بھال کرنا تھی۔