نئی دہلی، 05 نومبر (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی وراٹ کوہلی منگل کو 31 برس کے ہو گئے۔
اس خاص موقع پر انہیں دنیا بھر سے پیغامات تہنیت ملے لیکن اس میں سب سے
خاص وراٹ کا خود کو لکھا خط رہا جو ان کے جذبات اور پروفائل کا آئنہ کہا جا سکتا ہے۔
ہندوستانی کپتان نے اپنے 15 برس پیچھے جاتے ہوئے 15 سالہ وراٹ کے نام یہ خط لکھا جو اب کامیابی اور شہ سرخیوں سے بہت دور ہے۔