سپورٹس، 15 جنوری(ذرائع) ساؤتھ افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کی کپتانی سے خود کو الگ کرلیا ہے-
کوہلی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے اس
بات کی معلومات شیئر کی ہے- کوہلی نے لکھا کہ 7 سال سے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنا شاندار رہا- بتادیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد کوہلی نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی-