برمنگھم/3اگست(ایجنسی) انگلینڈ کے خلاف ایجبیسٹن میں ٹیم انڈیا پہلی اننگ میں 274 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ اس دوران کپتان وراٹ کوہلی نے 149 رن کی میراتھن اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا ہے۔ جبکہ اس اننگ کے دوران انہوں نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے ہیں۔ وراٹ کوہلی انگلینڈ میں بطور کپتان اپنی پہلی اننگ میں سب سے بڑا اسکور (149) بنانے والے ہندستانی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد اظہر الدین کے نام تھا ، جنہوں نے
1990 میں 121 رن کی اننگ کھیلی تھی۔
کوہلی نے ٹسٹ کرکٹ میں 57.89 فیصدی نصف اننگز کو سینچیری میں تبدیل کیا ہے۔ 20 سینچری لگانے والوں میں ان سے اچھا کنورژن ریٹ صرف ڈان بریڈمین کا ہے۔ انہوں نے 69۔04 فیصدی کامیابی حاصل کی۔ وراٹ کوہلی نے اب تک 22 سینچری اور 16 نصف سینچری لگائی ہیں۔ جبکہ ڈان کے نام 29 سینچری اور 13 نصف سینچری درج ہیں۔