the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کولکتہ/15نومبر(ایجنسی) انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی مسلسل کھیل رہے ہیں اور اچھی فارم میں بھی ہیں اور انہوں نے جمعرات سے سری لنکا کے خلاف سہ روزہ ٹیسٹ میچ کی سیریز سے پہلے کہا کہ وہ فی الحال آرام کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں اور جب انہیں آرام کی ضرورت محسوس ہوگی تب وہ اس کےلئے انڈین کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے وراٹ مسلسل سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔خبریں تھیں کہ وہ کام کے بوجھ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام لے سکتے ہیں۔کچھ خبروں کے مطابق وراٹ اپنی دوست اور اداکارہ انوشکا



شرما کے ساتھ شادی کرنے کےلئے بھی کچھ دن میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔حالانکہ وراٹ نے فی الحال خود ہی ان خبروں کو مسترد کردیاہے۔

سری لنکا کے خلاف ایڈن گارڈن میں ٹیسٹ سے قبل بدھ کو کپتال نے یہاں پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھنے پر کہا'یقینی طورپر مجھے آرام کی ضرورت ہے اور مجھے آرام کیوں نہیں چاہئے۔جب مجھے لگے گا کہ میرے جسم کو آرام کی ضرورت ہے کہ میں اس کے بارے میں بات کروں گا۔انہوں نے کہا'میں کوئی روبوٹ نہیں ہوں،آپ میرے جسم کو جانچ سکتے ہیں اس میں بھی خون ہے۔'ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے آرام مانگا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.