بنگلور، 20 ستمبر (یو این آئی ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو ایک بار بھی خطاب تک نہ لے جا پائے ہوں لیکن ٹیم کے کوچ سائمن کیٹچ کا کہنا ہے کہ وراٹ ہی 2020 کے سیزن میں ٹیم کے کپتان رہیں گے
۔
آسٹریلیا کے سابق بلے باز کیٹچ کو بنگلور ٹیم کا کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک هیسن کو بنگلور کا ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
کیٹچ اور هیسن نے جمعہ کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں واضح کر دیا کہ اگلے سیزن میں بھی وراٹ ہی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔