چنئی 15 اپریل (یواین آئی) رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی کویہاں بدھ کے روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے میچ ریفری وینگلل نارائن کوٹی نے سرزنش کی ہے وراٹ پر ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے، جو میچ کے دوران کرکٹ آلات
یا کپڑوں، میدان کے آلات یا فکسچر اور دیگرچیزوں کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے معاملے میں میچ ریفری کا فیصلہ ہی حتمی اورپابند ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جیسن ہولڈر کی گیند پر33 رن پر آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کی ایک اشتہارکشن کے ساتھ ساتھ ڈگ آوٹ میں رکھی ایک کرسی کولات مارنے کی حرکت ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی تھی۔