نئی دہلی/2اکتوبر(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کپتان وراٹ کوہلی کو مسلسل کھیلے جا رہے کرکٹ سے کچھ دورکرکے ذہنی طور پر سکون دینے کے پیش نظر ایشیا کپ میں آرام دیا گیا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کو حال ہی میں اختتام پذیر ایشیا کپ میں آرام دیا گیا تھا جہاں سلامی بلے باز روہت شرما نے کپتانی کرتے ہوئے ساتویں بار ہندستان كو چمپئن بنایا تھا۔
وراٹ کوہلی کو یو اے ای میں ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے یہاں منگل کو روی شاستری نے کہا کہ وراٹ کوہلی كو آرام کی ضرورت تھی۔ جسمانی طورپروہ بہت مضبوط ہیں۔ انہیں میدان سے باہرنہیں کیا جا سکتا ہے۔
کوچ نے کہا کہ
ہم سب جانتے ہیں کہ جب وراٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو وہ کس جارحیت اورتیزی کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ایسے میں انہیں جسمانی سے زیادہ ذہنی سکون دینے کی ضرورت تھی تاکہ جب وہ واپسی کریں تو ترو تازہ ہوکرآئیں۔
شاستری نے گلف نیوز کو دیئے بیان میں کہاکہ مستقبل میں مزید کھلاڑیوں کو اسی طرح آرام دینے کا ارادہ ہے، جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار ٹیم کے لئے کتنے اہم کھلاڑی ہیں، تاہم ہمیں ان جیسے کھلاڑیوں کوتازہ دم اورتوانا رکھنا ہے۔
وراٹ کوہلی ابھی بدھ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے جا رہی دو میچوں کی سیریز سے پھر قومی ٹیم میں واپسی کریں گے اور15 رکنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ پہلا میچ راجکوٹ میں ہوگا۔ گرچہ سلامی بلے باز شکھر دھون کو ٹسٹ ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ ان کے بجائے پرتھوی شاہ، مینک اگروال کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جبکہ تیز گیندبازبھونیشوراوربمراه کو سیریزمیں آرام دیا گیا ہے۔