دبئی، 2 مارچ (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز میں تین ناٹ آوٹ نصف سنچری بنانے والے شریس ایر نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 27 مقامات کی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
اب
وہ عالمی رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
جہاں ایر نے اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے وہیں وراٹ کوہلی جنہیں اس سیریز میں آرام دیا گیا تھا، سرفہرست 10 بلے بازوں کی فہرست سے پھسل کر 15 ویں پائیدان پر چلے گئے ہیں۔