وشاکھاپٹنم، 23 فروری (ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان اور پاکستان کے درمیان انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ کو لے کر ہفتہ کو اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے کے ساتھ جائیں گے۔
وراٹ نے اتوار کو وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے ٹوئنٹی -20 مقابلے کی شام پریس کانفرنس میں اس معاملے پر اپنی رائے رکھی۔ پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر وراٹ نے کہاکہ دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں ہماری ہمدردی ہے۔