دبئی، 4 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بن گئے
ہیں۔
وراٹ بدھ کے روز جاری آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ٹیسٹ بلے بازوں میں نمبر ایک مقام پر قابض ہو گئے ہیں۔
وراٹ نے کولکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شاندار 136 رن بنائے تھے۔